دراوڑ مننیترکزگم (ڈی ایم کے) کے صدر ایم کروناندھی نے آج کہا کہ مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت طالب علموں کے حقوق میں مداخلت کر رہی ہے جس کی ایک مثال نئی دہلی کے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں دیکھنے کو ملی ہے۔
جے این
یواسٹوڈنٹس یونین کے لیڈر کنہیا کمار کی گرفتاری کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ بغیر کسی ثبوت کے کنہیا کو گرفتار کر لیا گیا۔
مسٹر کروناندھی نے اس موقع پر حیدرآباد یونیورسٹی میں دلت طالب علم کی خود کشی کو بھی یاد کیا۔